آٹے کے تھیلے کا ریٹ 25روپے بڑھانے کا اطلاق، میدے کی بوری بھی 300 روپے مہنگی
لاہور(کامرس رپورٹر)صوبائی دارالحکومت سمیت پنجاب بھر میں 20 کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت میں 25روپے اضافے کا اطلاق ہو گیا ہے۔ ایکس مل قیمت 755روپے سے بڑھ کر 780 روپے اور پرچون 765روپے سے بڑھ کر 790 روپے ہو گئی۔ لاہور آٹا ڈیلرز ایسوسی ایشن کے صدر حاجی یوسف نے 20کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت میں اضافے کی تصدیق کی ہے اور کہا ہے کہ گزشتہ روز مارکیٹ میں آٹے کی سپلائی نئی قیمتوں پر ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ 10 کلو آٹے کے تھیلے کی پرچون قیمت بھی 389 روپے سے بڑھ کر 403روپے ہوگئی ہے جبکہ میدہ، فائن کی 84کلو بوری کی قیمت 3600روپے سے بڑھ کر 3900روپے ہو گئی ہے اور 50کلو سوجی کی قیمت 2250 روپے سے بڑھ کر 2350روپے ہوگئی۔
آٹے کا تھیلا