• news

چیف جسٹس بنچ کے روم کا اے سی پلانٹ خراب چیف جسٹس ناصرالملک کی سربراہی میں بنچ حبس کے باوجود مقدمات کی سماعت کرتا رہا

اسلام آباد (آن لائن) سپریم کورٹ میں چیف جسٹس آف پاکستان بنچ میں ایئر کنڈیشنڈ پلانٹ خراب ہونے کی وجہ سے چیف جسٹس ناصرالملک کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے حبس اور گرمی کے باوجود مقدمات کی سماعت کی اور اس دوران مقدمات بھی نمٹائے۔ پیر کے روز جب بنچ نمبر ایک میں مقدمات کی سماعت شروع ہوئی تو اس دوران اے سی خراب ہوگیا جس کی وجہ سے کمرے میں حبس رہی اور گرمی محسوس ہوتی رہی اس کی باوجود ججز نے مختلف مقدمات کی سماعت جاری رکھی۔
پلانٹ/خراب

ای پیپر-دی نیشن