تحریک انصاف کی آزادی مارچ کیلئے خصوصی ٹرین چلانے کی درخواست ‘مشاورت کے بعد فیصلہ کریں گے: ترجمان ریلوے
لاہور (این این آئی) پاکستان تحریک انصاف نے محکمہ ریلوے کو آزادی مارچ کیلئے کراچی سے راولپنڈی کے درمیان 12اگست کو خصوصی ٹرین چلانے کی درخواست دیدی ۔ پارٹی چیئرمین عمران خان کی طرف سے دی گئی درخواست میں کہا گیا ہے آزادی مارچ کیلئے کراچی سے راولپنڈی کے درمیان 14 بوگیوں پر مشتمل خصوصی ٹرین چلائی جائے۔ محکمہ ریلوے کے ترجمان کا کہنا ہے کہ حکام بالا سے مشاورت کے بعد تحریک انصاف کی ٹرین سے متعلق درخواست کا فیصلہ کیا جائیگا ۔