• news

کراچی: سمندر میں جانے سے روکے جانے پر ماہی گیروں کا احتجاج انتظامیہ اور حکومت کیخلاف نعرے

کراچی(آن لائن) سمندر میں جانے سے روکے جانے پر ماہی گیروں کا احتجاج‘ انتظامیہ اور حکومت کیخلاف نعرے بازی۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق پیر کے روز ماہی گیر اپنے روزگار کے حصول کیلئے سمندر کے کنارے پر پہنچے تو پولیس اور انتظامیہ نے انہیں سمندر میں جانے سے روک دیا جس پر ماہی گیروں نے انتظامیہ سے کہا کہ دفعہ 144 کا نفاذ سمندر میں نہانے پر ہے اور لوگوں کو نہانے سے منع کیا گیا ہے۔ مچھلیاں پکڑنا ان کا روزگار ہے انہیں سمندر میں جانے سے نہیں روکا جاسکتا۔ انتظامیہ اور پولیس کی جانب سے روکے جانے پر ماہی گیروں نے سخت احتجاج کیا اور حکومت اور پولیس کیخلاف نعرے بازی کی۔

ای پیپر-دی نیشن