• news

اوآئی سی کی غزہ میں مساجد شہید کرنے کے اسرائیلی اقدام کی مذمت

ریاض(این این آئی) اسلامی تعاون تنظیم کے سیکرٹری جنرل ایاد امین مدنی نے غزہ پٹی میں صیہونی حکومت کے مظالم اور اس علاقے میں مساجد کو شہید کرنے کی مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ مسلم ممالک غزہ میں اسرائیلی مظالم کے خلاف ٹھوس موقف اختیار کریں۔ ایاد امین مدنی نے غزہ پٹی کے بچوں اور خواتین کے قتل عام پر مبنی صیہونی حکومت کے وحشیانہ اقدامات کی مذمت بھی کی۔

ای پیپر-دی نیشن