عالمی برادری، کرزئی ہرانا چاہتے تھے، عبداللہ عبداللہ ، افغان صدر نے الزام مسترد کر دیا
کابل (این این آئی/ اے ایف پی ) افغان صدارتی امیدوار عبداللہ عبداللہ ایک ویڈیو منظر عام پر لائے ہیں جس میں مبینہ طور پر ان کے حریف اشرف غنی کو انتخابات جتوانے کے بارے میں بات کی گئی ہے،صدارتی امیدوار عبداللہ عبداللہ کا کہنا ہے کہ یہ ریکارڈنگ اس بات کا ثبوت ہے کہ انتخابات میں دھاندلی ہوئی ہے،ادھرمدمقابل صدارتی امیدواراشرف غنی کے ترجمان نے اس ویڈیو کو جعلی قرار دیا ہے۔ادھر افغان صدر نے عبداللہ عبداللہ کے الزام کو مسترد کر دیا ہے۔ میڈیارپورٹس کے مطابق پریس کانفرنس کے دوران عبداللہ عبداللہ کا مزید کہنا تھا کہ اس ویڈیو سے صاف ظاہر ہے کہ عالمی برادری اور موجودہ صدر حامد کرزئی مل کر اشرف غنی کی جیت کو یقینی بنا رہے ہیں۔