• news

حکومت سی این جی کی صنعت کی بحالی کیلئے سنجیدہ اقدامات کر رہی ہے: پرویز خٹک

لاہور(نیوزرپورٹر) آل پاکستان سی این جی ایسوسی ایشن کے مرکزی چئیرمین پرویز خان خٹک نے کہا ہے کہ حکومت چار سو پچاس ارب روپے کی سی این جی صنعت کی بحالی کے لئے سنجیدہ اقدامات کر رہی ہے جس سے عوام اور سرمایہ کاروں کے مسائل حل ہو جائینگے، لاکھوں افراد کو روزگار ملے گا اور پنجاب میں ہفتہ میں سات دن چوبیس گھنٹے ایندھن دستیاب ہو گا۔ایک بیان میں کہا کہ حکومت جلد ہی سی این جی انڈسٹری کو قطر سے ایل این جی برامد کرنے کی اجازت دے دیگی جس کے بعد پنجاب میں سی این جی کی کمی کا مسئلے ہمیشہ کیلئے حل ہو جائے گا۔ ایل این جی کی درآمد شروع ہونے کے بعد بچنے والی اضافی گیس بجلی گھروں کو مہیا کی جائے گی جس سے توانائی کا بحران کم کرنے میں مدد ملے گی۔اسکے علاوہ تیل کا درآمد بل، ماحولیاتی آلودگی اور بے روزگاری بھی کم ہو گی جبکہ ٹرانسپورٹ کے کرائے بھی کم ہو جائینگے۔

ای پیپر-دی نیشن