فروٹ فلائی کی موجودگی‘ پاکستانی آم پر بھی یورپ میں پابندی کا خدشہ
لاہور(نیوزرپورٹر)یورپین یونین کی طرف سے آم کی درآمد پر پابندی کے خطرے نے آم کی برآمدات کو کافی حد تک متاثر کیا۔برطانیہ میں درآمد کی گئیں دو شپمنٹ میں فروٹ فلائی کی موجودگی نے اس خطرے کو اور قریب کر دیا، یورپین یونین کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق ایسی تین مزید شپمنٹ میں فروٹ فلائی کی موجودگی پر یورپین یونین کی طرف سے پاکستان سے آم کی درآمد پر پابندی عائد کر دی جائے گی۔