• news

ملک نازک حالات سے گزر رہا ہے کسی مہم جوئی کا متحمل نہیں : اشفاق سرور

 لاہور(خصوصی رپورٹر)صوبائی وزیر محنت و انسانی وسائل اور تقریبات آزادی کمیٹی کے صوبائی سربراہ راجہ اشفاق سر ور نے کہا کہ پاکستان اس وقت تاریخ کے نازک دور سے گزر رہا ہے اورہم کسی ایڈنچر کے متحمل نہیں ہو سکتے- ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہے باہمی اتحاد اور یکجہتی سے ملک دشمن عناصر کے ایجنڈے پر کام کرنے والوں کی جمہوری عمل کو سبوتاژ کرنے اور انارکی پھیلانے کی تمام کوششیں ناکام بنا دیں گے۔ انہوں نے ان خیالات ا ظہار راولپنڈی آرٹس کونسل کے زیراہتمام پرچم کشائی کی تقریب سے بطور مہمان خصوصی خطاب ہوئے کیا ۔صوبائی وزیر محنت راجہ اشفاق سرورنے کہا کہ ۔پاکستان کے محب وطن عوام ایسے عناصر کے منفی ہتھکنڈوں سے بخوبی آگاہ ہیںاور وہ کسی ایسی ملک دشمن سازش کا حصہ نہیں بنیں گے۔ مدرسوں میں تعلیم کے لئے بھیجے جانے والے بچوں کو احتجاجی مظاہروں کے لئے استعمال کرنا کہا ں کی سیاست ہے اور یہی وجہ ہے کہ طاہرالقادری کی اپنی جماعت کے عہدیدار اور کارکنان ان سے لا تعلقی کے اعلانات کر رہے ہیں۔ سیاسی جماعت کے طور پر تحریک انصاف کا احترام کرتے ہیں لیکن عمران خان کو اپنے انداز سیاست پر غور کرنا چاہئے۔

ای پیپر-دی نیشن