محکمہ صحت کو ’’بین پالیسی‘‘ سے مستثنیٰ ہونا چاہیے‘ خالی آسامیاں پر کی جائیں: محمودالرشید
لاہور (خصوصی نامہ نگار) پنجاب اسمبلی کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی ون کے چیئر مین میاں محمود الرشید نے کہا ہے کہ محکمہ صحت میں خالی اسامیاں پرکی جائیں اور محکمہ ترقیاتی بجٹ کے 100فیصد استعمال کے لیے اپنی استعداد بڑھائے ، بجٹ استعمال کرنے کے لیے دیا جاتا ہے بچت کے لیے نہیں ، محکمہ صحت کو بین پالیسی سے مستثنیٰ قرارد لانے کے لیے اگر قانون سازی کی ضرورت ہے تو اس حوالے سے حکومت کو تجاویز بھجوائی جائیں، کمیٹی کے اجلاس میں محکمہ صحت کے 2010کے آڈٹ پیرے زیر بحث آئے اور سیکرٹری صحت اعجاز منیر اور، ممبران کمیٹی وارث کلو ، میاں رفیق احمد ، ثاقب خورشید ، سبطین خان ، سائرہ افتخار، عرفان یوسف ساہی اجلاس میں شریک ہوئے، پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے ممبران سائرہ افتخار ،میاں رفیق احمد اور وارث کلو نے محکمہ صحت کی کارکردگی پر عدم اطمینا ن کا اظہار کیا اور کہا کہ ہسپتالوں میں ضروری مشینری کا فقدان اور سپیشلسٹ سرجنز کی اسامیوں کا خالی رہنا المیہ سے کم نہیں۔