• news

’’آزادی مارچ‘‘ لاہور میں پولیس کا کریک ڈاؤن، ایک ہزار موٹرسائیکلیں بند

لاہور (نوائے وقت رپورٹ) لاہور پولیس نے شہر میں کریک ڈاؤن کے دوران ایک ہزار سے زائد موٹرسائیکلیں تھانوں میں بند کردیں۔ نجی ٹی وی کے مطابق آزادی مارچ ناکام بنانے کیلئے پولیس کی طرف سے موٹرسائیکلوں کی پکڑ دھکڑ کا سلسلہ جاری ہے۔ موٹرسائیکلیں سی سی پی او کے حکم پر بند کی جا رہی ہیں۔ شہریوں نے شکایت کی کہ موٹرسائیکلوں کے کاغذات ہونے کے باوجود بند کی جا رہی ہیں۔ شہر میں کئی مقامات پر شہریوں کی پولیس اہلکاروں سے تلخ کلامی کے واقعات بھی ہوئے۔ موٹرسائیکلوں کی بڑی تعداد سول لائنز ڈویژن، گڑھی شاہو، شالیمار، گجرپورہ، باغبانپورہ تھانوں میں بند کی گئی ہیں۔ تھانوں میں جگہ کم پڑنے پر موٹر سائیکلیں خالی پلاٹوں میں کھڑی کر دی گئیں۔

ای پیپر-دی نیشن