• news

دوستانہ کبڈی میچ، لاہور نے قصور کو 37-25پوائنٹس سے شکست دیدی

لاہور/کاہنہ(خبر نگار+نامہ نگار)ضلعی انتظامیہ لا ہور ما ہ آزادی کے حوالے سے آزادی تقریبات کو جا ری رکھے ہوئے ہے۔ ضلعی انتظامیہ کے محکمہ سپورٹس کے زیراہتمام ما ہ اگست کے پانچویں روز ملی یکجہتی کبڈی میلے کا انعقاد نشتر کا لونی کی گرائونڈ میں کیا گیا۔ اس موقع پر گرائونڈ کو قومی پرچموں اور یو م آزادی سے متعلقہ عبارتوں سے درج بینرز اور سٹیمرز سے سجایا گیا تھا۔ ملی یکجہتی کبڈی میلے کے مہمانِ خصوصی مشیر برائے صحت خواجہ سلیمان رفیق، پارلیمانی سیکرٹری برائے صحت خواجہ عمران نذیر اورڈی سی او لاہور کیپٹن(ر)محمد عثمان تھے جبکہ ایم پی اے رمضان صدیق بھٹی، ایم پی اے میاں نصیر احمد،رانا مبشر اقبال، سید توصیف شاہ و دیگر نے شرکت کی۔ملی یکجہتی کبڈی میلے میں لاہور اور قصور کی ٹیموں کے درمیان دوستانہ میچ کھیلا گیا جس کو شا ئقین کی ایک بڑی تعداد نے دیکھا اور اس سے لطف اندوز ہوئے۔دوستانہ کبڈی میچ میں لاہور کی ٹیم نے قصور کی کبڈی ٹیم کو شکست دے دی۔مقررہ وقت کے دوران لا ہور کی کبڈی ٹیم نے 37پوائنٹس حا صل کئے اور فتح یاب ہوئی جبکہ مدِ مقابل قصور کی ٹیم صرف25پوائنٹس حاصل کر سکی۔میچ کے اختتام پر مہمانانِ خصوصی نے فتح یا ب ہو نے والی ٹیم کو ٹرافی دی اور کھلاڑیوں میں انعامات بھی تقسیم کئے۔

ای پیپر-دی نیشن