• news

سٹیج اداکاروں پر فائر نگ کے بعدمیرا نے ڈرامہ ’’ویلکم میرا ‘‘میں کام چھوڑ دیا

لاہور (کلچرل رپورٹر)سٹیج اداکارہ ماہ نور اور ہنی شہزادی پر فائر نگ کے بعدفلم سٹار میرا نے اپنا سٹیج ڈرامہ ’’ویلکم میرا ‘‘میں کام کر نا چھوڑ دیا جبکہ ادکارہ آفر ین خان نے بھی4سیکورٹی گارڈز کے خدمات حاصل کر لیں ۔ ذرائع کے مطابق لاہور میں دونوں اداکاروں پر ہونیوالی فائر نگ کے بعد دیگر سٹیج ادکارائیں انتہا ئی خوف میں مبتلا ہو چکیں ہیں اور فلم سٹار میرا نے تما ثیل ہال میں جاری اپنے سٹیج ڈرامہ ’’ویلکم میرا ‘‘میں کام کر نا چھوڑ دیا ہے اور گزشتہ روز انتظامیہ کے بار بارے کے رابطے کے باوجود میرانے ڈرامہ کر نے کیلئے تما ثیل آنے سے انکار کر دیا جبکہ سٹیج کی نامور اداکارہ آفر ین خان نے بھی اپنی حفاظت کیلئے4سیکورٹی گارڈذ رکھ لیے ہیں جن کے بغیر وہ اپنے گھر سے باہر کہیں نہیں جاتی اور گھر کے باہر بھی گارڈ موجود رہتے ہیں ۔

ای پیپر-دی نیشن