• news

عدلیہ مخالف پروگرام، نجی ٹی وی کے سی ای اوسلمان اقبال اور اینکر مبشر لقمان کے وارنٹ جاری،9 ستمبر پیش ہونے کاحکم

اسلام آباد(ثناء نیوز)اسلام آباد ہائیکورٹ نے عدلیہ مخالف پروگرام کیس میں اے آٓر وائی نیوزکے سی ای او سلمان اقبال اوراینکرمبشر لقمان کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے۔ منگل کو اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس شوکت عزیز صدیقی نے عدلیہ پروگرام نشر کرنے پراے آروائی نیوز کے خلاف درخواست کی سماعت کی۔عدالتی احکامات کے باوجود اے آر وائی نیوزکے سی ای اوسلمان اقبال پیش نہیں ہوئے۔ عدالت نے سلمان اقبال اوراینکر مبشر لقمان کو 9 ستمبرکو پیش ہونے کو حکم دیتے ہوئے دونوں کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے۔

ای پیپر-دی نیشن