مون سون کا نیا سسٹم آج پاکستان میں داخل ہوگا، لاہور،گوجرانوالہ میں بارش کا امکان
اسلام آباد (این این آئی) مون سون بارشوں کا نیا سسٹم خلیج بنگال سے پاکستان کی جانب بڑھنے لگا جو آج سندھ میں داخل ہوگا۔ محکمہ موسمیات نے جمعرات کو کراچی میں بارش کی پیشگوئی کردی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشتر علاقوں میں آئندہ چوبیس گھنٹے موسم گرم اور مرطوب رہیگا جبکہ ہزارہ ڈویژن، راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور ڈویژن اور کشمیر میں چند ایک مقامات پر تیز ہواؤں کے ساتھ ہلکی بارش کا امکان ہے۔ گزشتہ روز سب سے زیادہ گرمی تربت، سبی اور دادو میں پڑی جہاں درجہ حرارت 43ڈگری تک پہنچا۔