عمران کا مطالبہ درست نہیں درمیانی راستہ نکالنا پڑیگا: قمر کائرہ
اسلام آباد (آن لائن) پیپلزپارٹی کے رہنما قمرزماںکائرہ نے کہا ہے عمران خان کا مطالبہ درست نہیں موجودہ صورتحال کا کوئی درمیانی راستہ نکالنا پڑے گا، دھاندلی کے باوجود ہم نے نظام چلنے کی بات کی ہے۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے قمر زمان کائرہ نے کہا جمہوریت میں جلسے اور جلوس غیر آئینی نہیں احتجاج ہر سیاسی جماعت کا حق ہے، اس وقت جو صورتحال ہے وہ قوم کی بدقسمتی ہے ہم نے دھاندلی کے باوجود نظام چلنے کی بات کی اور انتخابی نتائج کو تسلیم کیا ہے۔