بھارت میں دماغی سوزش سے ہلاک افراد کی تعداد 206 ہو گئی
نئی دہلی (اے پی پی)بھارت میں دماغی سوزش سے ہلاک افراد کی تعداد 206 ہو گئی۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق ریاست مغربی بنگال میں دماغی سوزش کی بیماری تیزی سے پھیل رہی ہے۔ریاستی حکومت نے مرکز پر زور دیا ہے کہ اس بیماری سے بچائو کیلئے بچوں کے ساتھ بڑوں کی بھی ویکسینیشن کی جائے۔ محکمہ صحت کے مطابق جنوری سے اب تک دماغی سوزش میں مبتلا 206 افراد زندگی کی بازی ہار چکے ہیں۔