• news

ڈیرہ اسماعیل خان: بم دھماکے میں جاں بحق مذہبی رہنما فقیر جمشید کی سخت سکیورٹی میں نماز جنازہ

ڈیرہ اسماعیل خان (آئی این پی)گزشتہ روز بم دھماکے میں اپنے مرید عارف سمیت جاںبحق ہونیوالے مذہبی روحانی پیشوا فقیر جمشید گنڈہ پورکی نماز جنازہ سخت سکیورٹی میں اداکر دی گئی۔ تھانہ کلاچی میں نامعلوم شرپسندوںکیخلاف مختلف دہشتگردی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا۔ گزشتہ روز نوری دربار کلاچی کے سجادہ نشین فقیر جمشید گنڈہ پور کلاچی سے چار کلو میٹر دور سڑک کنارے کنستر میں رکھے گئے بم دھماکے کا شکار ہوئے تھے۔

ای پیپر-دی نیشن