افغانستان: نیٹو طیارے کی بمباری ‘2 بچوں سمیت ایک ہی خاندان کے4 افراد جاں بحق
ہرات (اے ایف پی) افغان صوبے ہرات میں نیٹو نے بمباری کر دی جس کے سبب 2 بچوں سمیت ایک ہی خاندان کے 4 افراد مارے گئے۔ عینی شاہدین نے بتایا ایساف کے طیارے نے جنوبی علاقے میں ایک گاڑی کو نشانہ بنایا۔ ان کا کہنا ہے متعدد افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔ ادھر نیٹو نے ایسی کارروائی کی تصدیق یا تردید نہیں کی۔