عمران کیخلاف مقدمے کی نقول، افتخار چودھری آج رجسٹرار آفس سپریم کورٹ میں دوبارہ درخواست دینگے
اسلام آباد (این این آئی) رجسٹرار سپریم کورٹ نے افتخار چودھری کی جانب سے عمران خان کیخلاف توہین عدالت کے مقدمے کی نقول حاصل کرنے کی درخواست پر اعتراضات برقرار رکھتے ہوئے درخواست کی وجوہات طلب کر لی ہیں۔ افتخار چودھری کے وکیل شیخ احسن الدین کا کہنا ہے کہ سپریم کورٹ رول کے آرڈر نو کے رول دو کے تحت (آج) جمعرات کو رجسٹرار آفس میں دستاویزات کے حصول کیلئے دوبارہ درخواست دیں گے۔