• news

کنٹینر بابا کا ایک اور جھوٹ پکڑا گیا: رانا مشہود

لاہور(این این آئی) وزیرقانون پنجاب رانا مشہود احمد خاں نے کہا ہے کہ کنٹینر بابا کا ایک اور جھوٹ پکڑا گیا ہے، صاف پانی پراجیکٹ کا ٹھیکہ کسی کو نہیں دیا گیا، شعبدہ باز مولانا کی الزام تراشی سن سن کر عوام کے کان پک چکے ہیں اور اب انہوں نے مولانا کی باتوں پر کان دھرنا چھوڑ دیئے ہیں۔ مولانا قادری اور چودھری برادران کی پریس کانفرنس جھوٹ کا پلندہ ہے، مولانا کا ملکی سیاست میں کوئی کردار ہے نہ پہلے تھا۔ طاہرالقادری اور چوہدری برادران کی پریس کانفرنس پر تبصرہ کرتے ہوئے رانا مشہود احمد خاں نے کہا کہ لانگ مارچ اور انقلاب کی باتیں کرنے والے جلد اپنے منطقی انجام کو پہنچیں گے۔ چودھری برادران ہر سازشی کے ہمیشہ ساتھ ہوتے ہیں اور انہوں نے انتخابات میں شرمناک شکست سے بھی کوئی سبق نہیں سیکھا۔ شعبدہ باز مولانا کی پیش گوئیاں اس کے ذہن کی اخترا ع ہیں اور صاف پانی پراجیکٹ کا ٹھیکہ احسن اقبال کے بھائی کودینے کا ذکر مولانا کا ایک اور جھوٹ ہے۔

ای پیپر-دی نیشن