• news

سیاست آنی جانی چیز ہے، اپنے ضمیر پر مطمئن ہوں: سعیدہ وارثی

لندن (نوائے وقت رپورٹ) برطانیہ میں پاکستانی نژاد سیاستدان سعیدہ وارثی نے نجی ٹی وی سے گفتگو میں کہا ہے کہ وزارت سے استعفے کا فیصلہ مشکل تھا۔ غزہ میں جو کچھ ہو رہا ہے اس پر دلبرداشتہ تھی۔ غزہ کی صورتحال پر اپنے ساتھ کام کرنے والوں سے بات کر رہی تھی۔ سیاست آنی جانی چیز ہے، ضمیر رہتا ہے، میں اپنے ضمیر پر مطمئن ہوں۔سعیدہ وارثی نے مزید کہا کہ غزہ میں تباہی پر جوابدہی ہونی چاہئے۔ عجیب بات ہے جہاں بچے مارے جا رہے ہیں وہاں ہم ہتھیار فراہم کر رہے ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن