جشن آزادی ٹی ٹونٹی ٹورنامنٹ، بلوچستان نے سندھ کو 107 رنز سے ہرا دیا
لاہور(سپورٹس رپورٹر) پاکستان کرکٹ بورڈ کے زیراہتمام جشن آزادی تقریبات کے سلسلہ میں پہلے ٹی ٹونٹی میچ میں بلوچستان نے سندھ کی ٹیم کو 107 رنز سے ہرا دیا۔ بوم بوم آفریدی نے پہلے میچ میں سندھ کی قیادت نہیں کی۔بلوچستان نے 20 اوورز میں 4 وکٹوں پر 217 رنز بنائے۔ سندھ کی تجربہ کار کھلاڑیوں پر مشتمل ٹیم 110 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔ ظفر گوہر نے چار کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ دوسرا ٹی ٹونٹی میچ کل ارباب نیاز سٹیڈیم پشاور میں پنجاب اور خیبر پی کے ٹیموں کے درمیان کھیلا جائیگا۔