گوجرانوالہ: عوامی تحریک کا رہنما رفع حاجت کا بہانہ بنا کر فرار، پولیس منہ تکتی رہ گئی
گوجرانوالہ (نوائے وقت رپورٹ) گوجرانوالہ میں عوامی تحریک کے ایک رہنما نے پولیس کو ’’ماموں‘‘ بنا دیا۔ پولیس عوامی تحریک کے رہنما کو نجی ہسپتال سے گرفتار کر کے لے جا رہی تھی، اس نے رفع حاجت کیلئے اجازت مانگی تو پولیس نے اجازت دیدی جس پر عوامی تحریک کا رہنما اندر جا کر رفوچکر ہو گیا، پولیس باہر کھڑی دیکھتی رہی۔
رفع حاجت بہانہ/ فرار