• news

عمران کے مارچ اور طاہر القادری کے یوم شہداء کے پیش نظر پنجاب پولیس کی چھٹیاں منسوخ

لاہور /اوکاڑہ (آئی این پی) عمران خان کے آزادی مارچ اور ڈاکٹر طاہر القادری کے یوم شہداء کے پیش نظر پنجاب پولیس کی چھٹیاں منسوخ۔آر پی اوز،ڈی پی اوز سمیت پولیس ملازمین کو بلا اجازت  ہیڈ کوارٹر  چھوڑنے سے روک دیا گیاآزادی مارچ کے دوران ہجوم کو منتشر کرنے اور امن امان قائم رکھنے کے لئے پنجاب کانسٹیبلری کی خصوصی ٹریننگ شروع ۔ بدھ کو یہاں  ذمہ دار پولیس ذرائع کے مطابق  پنجاب حکومت نے عمران خان کے آزادی مارچ اور ڈاکٹر طاہر القادری  کے یوم شہداء کے اعلان کے بعد پنجاب پولیس کی چھٹیاں مکمل طور پر منسوخ کر دی ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ صوبہ کے تمام ریجنزکے آر پی اوز اور تمام اضلاع کے ڈی پی اوز سمیت پولیس افسران اور ملازمین کو اس بات کا پابند بنا دیا گیا ہے کہ وہ بلا اجازت اپنا ہیڈ کوارٹر نہیں چھوڑ سکیں گے۔یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ وزیر اعلیٰ کی جانب سے جاری ہونے والے احکامات کے مطابق پنجاب کے تمام اضلاع میں سکیورٹی ہائی الرٹ رہے گی۔اضلاع میں ڈی پی اوز اہم شاہرات پر فلیگ مارچ کریں گے۔
پولیس / چھٹیاں منسوخ

ای پیپر-دی نیشن