کل عمران منتخب ہوئے کوئی ان پر دھاندلی کے الزام کو ہوا دے تو کیا ہو گا: شرجیل میمن
کراچی (نوائے وقت رپورٹ) سندھ کے وزیر اطلاعات و نشریات شرجیل میمن نے کہا ہے کہ منتخب وزیراعظم کو نکالنا مینڈیٹ کی توہین ہے۔ پیپلز پارٹی سسٹم ڈی ریل نہیں ہونے دی گی۔ کراچی میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ موجودہ صورتحال کے ذمہ دار پی ٹی آئی، طاہرالقادری اور موجودہ حکومت ہے۔ پاکستان کے ہر الیکشن میں دھاندلی ہوئی کل عمران خان منتخب ہوتے ہیں اور کوئی ان پر دھاندلی کا الزام لگا کر ہوا دے تو کیا ہو گا۔
شرجیل میمن