مقبوضہ کشمیر : مجاہدین سے جھڑپ‘ بھارتی فوجی ہلاک آرمی بھرتی مرکز پر حملہ‘ پولیس کا لاٹھی چارج‘ فائرنگ بائیس زخمی
سرینگر(کے پی آئی+اے پی پی) کرناہ میں فوج میں بھرتی کے دوران مقامی نوجوانوں نے بھر تی مرکز پر حملہ کر دیا ۔پولیسے لاٹھی چارج کرنے کے علاوہ شلنگ اور فائرنگ کی جس کے نتیجے میں 22عام شہر ی شدید زخمی ہوگئے جن میں سے 2گولیاں لگنے سے زخمی ہوئے، جنہیں تشویشناک حالت میں سرینگر منتقل کیا گیا۔پتھراو کی وجہ سے 8پولیس اور فوج کے 4 اہلکاربھی زخمی ہوئے۔ حالات زیادہ کشیدہ ہوگئے تو فوج نے لاٹھیاں برساکر مظاہرین کی طرف دوڑنا شروع کیا اور نوجوانوں نے بھی ان پر پتھراو کیا جس کے بعد وہاں پولیس اہلکار پہنچے جنہوں نے پہلے آنسوگیس پھینکی اور پھر فائرنگ کی جس کی وجہ سے اس کی دائیں ٹانگ میں گولی لگی ۔ ادھر کپواڑہ میں مجاہدین کے ساتھ جھڑپ میں ایک بھارتی فوجی ہلاک ہو گیا ۔کٹھی پتلی وزیراعلی عمر عبداللہ نے کہا ہے کہکشمیر سے کوئی بھی شخص عراق اور مصر میں آئی ایس آئی ایس نامی جہادی تنظیم میں شرکت کرنے کی غرض سے نہیں گیا ہے۔ادھر بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی12 اگست کو سرینگر لیہہ بجلی ٹرانسمیشن لائن کا سنگ بنیاد رکھنے کے علاوہ لداخ میں دو بجلی پروجیکٹوں کی افتتاحی رسم انجام دیں گے۔ یہ وزیراعظم کاعہدہ سنبھالنے کے بعد نریندر مودی کا جموں کشمیر کا دوسرا دورہ ہوگا۔