حکومت کا سراج الحق کے فارمولے پر غور وزیراعظم سیکرٹریٹ سے فون، امیر جماعت اسلامی کی آج پھر نواز شریف سے ملاقات کا امکان
اسلام آبا د(نوائے وقت رپورٹ) وزیراعظم سیکرٹریٹ سے امیر جماعت اسلامی سراج الحق کو ٹیلی فون کیا گیا۔ ذرائع جماعت اسلامی کے مطابق وزیراعظم نے سراج الحق کی جانب سے دیئے گئے فارمولے پر غور کا فیصلہ کیا ہے۔ وزیراعظم سیکرٹریٹ نے یقین دہانی کرائی تھی کہ آپ کے فارمولے پر غور کرکے جلد آگاہ کریں گے۔ دریں اثناء نجی ٹی وی کے مطابق سراج الحق کی آج پھر وزیراعظم کے ساتھ ملاقات کا امکان ہے۔ علاوہ ازیں وزیر داخلہ چودھری نثار اور خواجہ سعد رفیق نے جماعت اسلامی کے رہنما لیاقت بلوچ کو ٹیلی فون کرکے امیر جماعت اسلامی سراج الحق سے ایک اور ملاقات کی خواہش کا اظہار کیا۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم نواز شریف کی سراج الحق سے اگلی ملاقات میں تجاویز پر پیشرفت پر بات چیت ہوگی۔ سراج الحق نے وزیراعظم کو سیاسی تنائو ختم کرنے کیلئے تجاویز پیش کی تھیں۔
ملاقات کا امکان