• news

اسلام آباد ہائیکورٹ :پی سی بی کے نئے آئین کیخلاف درخواست پر فیصلہ محفوظ

اسلام آباد (وقائع نگار) اسلام آباد ہائی کورٹ نے پاکستان کرکٹ بورڈ کے نئے آئین کے خلاف درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا ہے۔ جسٹس اطہر من اللہ نے ریمارکس دئیے کہ پی سی بی کے آئین کا معاملہ سپریم کورٹ کے سامنے تھا جس پر تمام سٹیک ہولڈرز نے اتفاق اور سپریم کورٹ نے اسے تسلیم کیا۔ اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس اطہر من اللہ نے پاک آرمی کرکٹ ٹیم کے سابق کوچ میجر (ر) احمد ندیم سڈل ٗ عامر نواب ٗ میر حیدر علی خان اور محمد رفیق بوگیو کی جانب سے دائر درخواست کی سماعت جمعرات کو کی جس میں پی سی بی کے نئے آئین کو چیلنج کرتے ہوئے اسے کالعدم قرار دینے اور نئے آئین کی تیاری کے احکامات دینے کی استدعا کی گئی تھی۔

ای پیپر-دی نیشن