فلسطینی عوام سے اظہار یکجہتی اور اسرائیلی مظالم کیخلاف احتجاج کرتے بہاولپور کا شہری موٹرسائیکل پر گجرات پہنچ گیا
گجرات (نامہ نگار) فلسطینی عوام سے اظہار یکجہتی اور اسرائیلی مظالم کیخلاف احتجاج کرتے ہوئے بہاولپور کا شہری موٹرسائیکل پر گجرات پہنچ گیا۔ سید ارشد قریشی نے 3 اگست کو احمد پور شرقیہ سے سفر کا آغاز کیا جسکا اختتام اسلام آباد اقوام متحد ہ کے دفتر کے سامنے پرامن احتجاج کرتے ہوئے کرینگے۔ احتجاج کا مقصد اسرائیل کا مسلمانوں پر ظلم و ستم بند کروانا ہے۔ میری حکومت سے اپیل ہے وہ عالمی عدالت میں اسرائیل کیخلاف کیس دائر کرے۔