نظریاتی جنگ لڑ رہے ہیں، حریف کی حمایت کرنے والے صحافیوں کو سبق سکھایا جائیگا : عمر خراسانی
پشاور (طاہر علی، دی نیشن رپورٹ) مہمند طالبان کے ترجمان عمر خراسانی نے صحافیوں پر حملوں کی دھمکی کے حوالے سے لکھے خط کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے ہم بہت لمبے عرصہ سے میڈیا کے لوگوں کو نظرانداز کر رہے ہیں لیکن صحافیوں نے اپنی حدبندی کو توڑ دیا ہے۔ نامعلوم مقام سے ٹیلیفون پر گفتگو کرتے ہوئے عمر خراسانی نے کہا ہم نظریاتی جنگ لڑ رہے ہیں اور ہماری قیادت نے فیصلہ کیا ہے کہ اس جنگ میں ہمارے حریف کی حمایت کرنے والے صحافیوں کو سبق سکھایا جائے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ صحافیوں کے حقوق کیلئے لڑنے والی تنظیموں کے نام خط میں ہم نے پاکستانی صحافیوں کے جانبدارانہ کردار کا تفصیل سے ذکر کیا ہے۔