عالمی پابندیاں: پاکستان ایران کو گیس منصوبے کا متبادل آپشن پیش کریگا
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) پاکستان عالمی پابندیوں کے پیش نظر ایران کو گیس پائپ لائن منصوبے کا متبادل آپشن پیش کرے گا۔ وزارت پٹرولیم کے ذرائع کے مطابق مذاکرات کا مقصد پائپ لائن منصوبہ بروقت مکمل نہ ہونے پر جرمانہ سے بچنا ہے۔ پاکستان ایران کو گوادر سے نواب شاہ تک ایل این جی کیلئے پائپ لائن بچھانے پر بریفنگ دے گا۔ مجوزہ ایل این جی پائپ لائن کو ایران پر عائد پابندیاں ختم ہونے پر پاکستان ایران بارڈر تک ایرانی گیس کیلئے جوڑنے کی تجویز دی جائے گی۔ پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبے پر مذاکرات اس ماہ کے آخر تک متوقع ہیں۔