الیکشن ٹر بیونل میں دائر 55پٹیشنز میں سے 45کا فیصلہ ہو چکا ہے: جسٹس(ر) کاظم ملک
لاہور (آئی این پی) الیکشن ٹر بیونل کے سر براہ جسٹس(ر) کاظم ملک نے کہا ہے کہ لاہور کے الیکشن ٹر بیونل میں55پٹیشنز دائر ہوئیں جن میں سے 45کا فیصلہ ہو چکا ہے ۔ جمعرات کے روز تحر یک انصاف کے بیانات پر وضاحت کرتے ہوئے الیکشن ٹر بیونل کے سر براہ جسٹس(ر) کاظم ملک نے کہا کہ عام انتخابات کے بعد ہونیوالی55پٹیشنز میں سے 6پر لاہور ہا ئیکورٹ کا حکم امتناعی دے رکھا ہے اور4پٹیشنز کیلئے نادراکی رپورٹ کا انتظار ہے ۔