• news

جشن آزادی پر سکیورٹی خدشات، اہم شہروں میں دفعہ 144 نافذ کرنے، موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی کیلئے ہوم ورک مکمل

لاہور (سپیشل رپورٹر) سکیورٹی خدشات کے باعث حکومت پنجاب نے جشن آزادی کے موقع پر اہم شہروں میں دفعہ 144 نافذ کرنے کے ساتھ بوقت ضرورت موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد کرنے کی بابت بھی ہوم ورک مکمل کرلیا۔ معتبر ذرائع کے مطابق 14 اگست کو تحریک انصاف کی جانب سے ہر صورت لاہور سے اسلام آباد کی جانب مارچ کرنے کے فیصلے پر عمل پیرا رہنے کے پیش نظر گزشتہ روز ایک اعلیٰ سطحی اجلاس منعقد ہوا۔ ذرائع نے دعویٰ کیا اجلاس میں طے پایا لاہور سمیت ایسے شہر جن کے بارے میں سکیورٹی خدشات سامنے آئے ہیں وہاں کے ڈی سی اوز نہ صرف موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد کرنے کے مجاز ہوں گے بلکہ وہ دفعہ 144 بھی نافذ کرنے سے گریز نہیں کریں گے تاہم وہ محکمہ داخلہ پنجاب کو پیشگی اطلاع کے پابند ہوں گے۔

ای پیپر-دی نیشن