• news

جی ٹی روڈ کئی مقامات پر بند کرنے کی اطلاعات ایمبولینس بھی پھنسی رہی

لاہور (نوائے وقت رپورٹ) لاہور راولپنڈی جی ٹی روڈ آزادی مارچ اور عوامی تحریک کے احتجاج کے پیش نظر پولیس کی طرف سے کئی مقامات پر بند کیے جانے سے سینکڑوں گاڑیاں اور مسافر پھنسے ہونے کی اطلاعات ملیں۔ گوجرانوالہ میں جی ٹی روڈ پر پولیس نے ایک 8 دن کے بچے کو علاج کیلئے لاہور لے جانے والی ایمبولینس کو روکے رکھا۔ بچے کے پریشان حال والدین پولیس حکام کی منتیں کرتے رہے کہ بچے کی جان بچانے کیلئے اسے لاہور کے ہسپتال پہنچانا ضروری ہے مگر پولیس ٹس سے مس نہ ہوئی۔

ای پیپر-دی نیشن