پاکستان میں سیاسی بحران پر تشویش خطے میں امن چاہتے ہیں: امریکہ
واشنگٹن (اے پی اے) امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان میری ہارف نے کہا ہے کہ ایٹمی تنازعے پر ایران سے مذاکرات مثبت رہے۔ پاکستان میں سیاسی بحران پر تشویش ہے، خطے میں امن کے خواہاں ہیں۔ واشنگٹن میں میڈیا بریفنگ کے دوران ترجمان امریکی محکمہ خارجہ میری ہارف نے بتایا کہ ایران سے جنیوا میں چھ عالمی طاقتوں کے ایٹمی مذاکرات مثبت رہے۔ مذاکرات کا دوسرا دور رواں سال ستمبر میں ہوگا۔