• news

مانچسٹر ٹیسٹ :انگلینڈ کی بھارت کیخلاف 85 رنز کی برتری ‘4وکٹیں باقی

مانچسٹر (سپورٹس ڈیسک)چوتھے ٹیسٹ میچ کے دوسرے دن  اختتام پر انگلینڈ نے بھارت کیخلاف6 وکٹوں  پر 237 رنز بنا لئے اور85 رنز کی برتری حاصل ہے۔بھارتی ٹیم پہلی اننگز میں صرف 152 رنز بنا کر ڈھیر ہو گئی تھی۔بارش کی وجہ سے دوسرے دن کا کھیل متاثر ہوا۔ کے اختتام پر جوز بٹلر اور جو روٹ موجود تھے اور دونوں نے بالترتیب 22 اور 48 رنز بنائے تھے۔آئن بیل اور کرس جورڈن نے 113 رنز تین وکٹ کے نقصان پر دوسرے دن کے کھیل کا آغاز کیا۔ 136 رنز کے مجموعی سکور پر کرس جورڈن 13 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے۔چار رنز کے فرق سے آئن بیل 58 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔ بھونیشور کمار نے اور ورون آرون نے تین تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

ای پیپر-دی نیشن