• news

رنز کی بھوک ختم نہیں ہورہیٗ لمبی اننگز کھیلنے کی کوشش کروں گا: یونس خان

 گال (این این آئی)پاکستانی ٹیم کے مایہ ناز بلے باز یونس خان نے کہا ہے کہ رنز کی بھوک ختم نہیں ہورہی ٗسیریز میں فارم کو برقرار رکھتے ہوئے لمبی اننگز کھیلنے کی کوشش کروں گا ٗجب تک فٹ ہوں ملک کیلئے کھیلتا رہونگا میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے یونس خان نے کہا کہ مجھے اننگز مدتوں یاد رہے گی اگر سیریز کی پہلی اننگز میں آپ اس طرح کی اننگز کھیلیں گے تو باقی میچوں میں آپ کو کم سے کم مشکلات ہوں گی یونس خان نے کہا کہ وکٹ میں اب بھی کچھ بائونس اور اسپن ہے دوسرے دن کے آخری سیشن میں قسمت نے ہمارا ساتھ نہ دیاہم ایک دو وکٹیں لے سکتے تھے سلوا اور سنگاکارا بہت اچھا کھیلے ہیں۔ یونس خان کا کہنا ہے کہ جب سرفراز احمد جیسے جونیئر کریز پر آئیں اور پرفارم کریں تو اس سے ٹیم کو فائدہ ہوتا ہے۔ -

ای پیپر-دی نیشن