• news

ایشین گیمز : سکواش کا تربیتی کیمپ پشاور منتقل کرنے کا فیصلہ

لاہور (نمائندہ سپورٹس) پاکستان سکواش فیڈریشن نے ایشین گیمز کے لئے تربیتی کیمپ اسلام آباد سے پشاور منتقل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس بارے میں کھلاڑیوں اور نیشنل کوچ کو آگاہ کر دیا گیا ہے۔ پاکستان سکواش فیڈریشن کے قائم مقام سیکرٹری سکندر میو کے مطابق اسلام آباد کے سکواش کورٹس کی مرمت کی وجہ سے کیمپ پشاور منتقل کیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق کھلاڑی فیڈریشن کے اس اچانک فیصلے سے خاصے پریشان ہیں کیونکہ سب اسلام آباد جمع تھے اب انہیں فوراً پشاور جانا پڑے گا۔

ای پیپر-دی نیشن