• news

ورلڈکبڈی لیگ، پاکستانی ٹیم لاہور لائنز آج لندن روانہ ہو گی

لاہور(سپورٹس رپورٹر) پاکستان اور بھارتی پنجاب کے اشتراک سے شروع ہونے والی ورلڈ کبڈی لیگ کے پہلے مرحلے میں شرکت کے لئے پاکستان کبڈی ٹیم آج لاہور سے لندن کے لئے روانہ ہوگی۔ سپورٹس بورڈ پنجاب نے پنجاب کبڈی ایسوسی ایشن کے ساتھ ملکر پہلے ہی لاہور لائنز کبڈی ٹیم کا اعلان کر رکھا ہے جس کے کپتان بابر وسیم گجر پرنس آف پاکستان ہیں۔، اسسٹنٹ ڈائریکٹر سپورٹس بورڈ پنجاب وقاص اکبر ٹیم کے منیجر ،غلام عباس بٹ کوچ اور محمد سرور اسسٹنٹ کوچ ہوں گے۔

ای پیپر-دی نیشن