روجرز ٹینس کپ: ماریہ شراپووا ‘انجلیق کربر کو شکست‘راجر فیڈرر‘کامیاب
ٹورنٹو ( سپورٹس ڈیسک) روسی حسینہ ماریہ شراپووا اورواورینکا کو روجرز کپ ٹینس ٹورنامنٹ میں اپ سیٹ شکست ہو گئی۔ عالمی نمبر تین روجر فیڈرر کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے۔ٹورنٹو میں جاری اے ٹی پی سنگلز ایونٹ کے تیسرے رائونڈ میں سوئزرلینڈ کے روجر فیڈرر نے کروشیا کے Marin Cilic کو کانٹے کے مقابلے کے بعد شکست دی ۔سترہ بار کے گرینڈ سلیم چیمپئن روجر فیڈرر کی فتح کا سکور سات چھ ، چھ سات اور چھ چار رہا۔ سوئزرلینڈ ہی کے واورینکا کو بھی جنوبی افریقہ کے کیون اینڈرسن سے اپ سیٹ شکست ہو گئی۔ کیون اینڈرسن نے سوئس اسٹار کو سات چھ اور سات پانچ سے زیر کر کے اگلے راؤنڈ میں جگہ بنائی۔ بلغاریہ کے دمتروف نے سپین کے ٹومی روبرڈو کو دلچسپ مقابلے کے بعد شکست دی جبکہ کینیڈا کے میلوس رائونک بھی فرانس کے جولین کو ہرا کر اگلے راؤنڈ میں پہنچے۔سپین کے ڈیوڈ فیرر نے ڈاڈگ کو شکست دیدی۔برطانیہ کے اینڈی مرے نے رچرڈ گیسکوئٹ کو شکست دیدی۔آگنیسکا راڈونسکا نے لیسسکی کو ہرادیا۔وکٹوریہ آزارینکا نے ایچ واٹسن کو پچھاڑدیا۔وینس ولیمز نے انجلیق کربر کو زیر کر لیا۔