• news

بے ضمیر عالمی لیڈروں کو بے گورو کفن فلسطینی شہدا ء کی لاشیں کیوں نظر نہیں آتیں :لیلیٰ

لاہور(کلچرل رپورٹر)فلمسٹار لیلیٰ نے کہا ہے کہ بے ضمیر عالمی لیڈروں کو بے گور کفن فلسطینی شہدا ء کی لاشیں کیوں نظر نہیں آتیں ، جانوروں کے حقوق کیلئے بنائی جانے عالمی این جی اوز نے انسانوںکو جانور سے بھی کم تر سمجھناشروع کر دیا ہے۔اسرائیل کی دہشتگردی سے شہید ہونے والوں کا خون ہم سب مسلمانوں سے اپنا حق مانگے گا تو ہمارے پاس ندامت کے سوا کچھ نہیں ہوگا ۔ اسرائیلی دہشت گردی کی کے خلا ف آواز بلند کرو۔وقت کی ضرورت ہے کہ تما م مسلمان ممالک متحدہ ہوجائیں اورہرگز امریکہ اوراقوام متحدہ پر اعتبا ر نہ کریں یہ دونوں بے گناہ فلسطینیوں کے قتل عام میں برابر کے شریک ہیں ۔

ای پیپر-دی نیشن