پی ایچ ایف کیلئے 50 کروڑ کی بجائے 50 لاکھ روپے کی گرانٹ منظور
لاہور (نمائندہ سپورٹس) بین الصوبائی رابطے کے وفاقی وزیر ریاض حسین پیرزادہ کی زبان کیا پھسلی پاکستان ہاکی فیڈریشن کی گرانٹ کی سمری 50 کروڑ سے 50 لاکھ ہو گئی۔ ریاض پیرزادہ کا کہنا ہے کہ پاکستان ہاکی فیڈریشن کیلئے پچاس لاکھ کی گرانٹ منظور ہو چکی ہے۔ پی ایچ ایف حکام نے 50 کروڑ کیلئے درخواست کی تھی۔ تقریب کے بعد گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ماضی میں میری زبان پھسل گئی تھی جو میں نے پچاس لاکھ کو پچاس کروڑ کہہ دیا تھا۔