• news

ملک اس وقت دھرنوں اور احتجاجی سیاست کا متحمل نہیں ہوسکتا: ماروی میمن

اسلام آباد (اے پی پی)قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات کی چیئرپرسن ماروی میمن نے کہا ہے کہ ملک اس وقت دھرنوں اور احتجاج کی سیاست کا متحمل نہیں ہوسکتا اسلئے سیاسی معاملات کو مشاورت کے ذریعے حل کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا اس وقت احتجاج کے بجائے عمران خان کوچاہیے کہ وہ نقل مکانی کرنیوالوں کے مسائل پر توجہ دیں۔ انہوں نے کہا مسلم لیگ(ن) کی قیادت معاملات کو افہام وتفہیم سے حل کرنے کی خواہشمند ہے۔

ای پیپر-دی نیشن