شمالی وزیرستان کے میر علی اور شاول کے قبائلیوں کو بھی علاقے خالی کرنے کا حکم
پشاور(ثناء نیوز) شمالی وزیرستان ایجنسی کے شورش زدہ علاقے میرعلی اور شاول سب ڈویژن کے قبائلی عوام سے حکومت نے کہا ہے کہ وہ اپنے علاقے کو خالی کردیں۔ یہ اعلان دیگرعلاقوں میں زمینی کارروائیوں کی توسیع کی اطلاعات کے پیش نظر کیا گیا ہے۔رزمک، اسپن وام، شیوا، شاول، ایدک اور اس ایجنسی کے دیگر علاقوں کو پندرہ جون کو شروع ہونے والے آپریشن ضربِ عضب سے پہلے انخلا سے مستثنی قرار دیا گیا تھا۔حکام نے چند روز قبل شاول کے عوام کو نقلِ مکانی کا نوٹس جاری کیا تھا۔ ان سے کہا گیا تھا کہ وہ بنوں منتقل ہوجائیں۔