• news

سیاست روزانہ تبدیل ہورہی ہے، حکومت عمران کو دیوار سے نہ لگائے: یوسف گیلانی

ملتان (اے پی اے) پیپلز پارٹی کے سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی نے دبے لفظوں میں عمران خان کی حمایت کردی ہے، کہتے ہیں حکومت عمران خان کو دیوار سے نہ لگائے۔ یوسف رضا گیلانی کا کہنا ہے ماضی میں طاہر القادری کیلئے سبیلیں لگانے والے آج ان سے کیوں پریشان ہیں۔سابق وزیر اعظم نے اپنے بیان میں کہا ہے 14 اگست کو کچھ نہیں ہوگا۔ پاکستان کی سیاست روزانہ کی بنیاد پر تبدیل ہورہی ہے۔ عمران خان اور حکومت کو مذاکرات کی میز پر بیٹھنا ہوگا۔ انکا کہنا ہے ماضی میں طاہر القادری نے لانگ مارچ کیا تو پنجاب میں مسلم لیگ (ن) کی حکومت تھی۔ انہوں نے طاہر القادری کیلئے سبیلیں لگائیں اب کیوں پریشان ہیں۔ طاہر القادری کے مارچ میں ابھی وقت ہے،وہ اسلام آباد آئیں گے یا نہیں ابھی نہیں کہا جاسکتا۔

ای پیپر-دی نیشن