سراج الحق نے عمران کا کوئی مطالبہ وزیراعظم کو نہیں پہنچایا اپنی تجاویز دیں : جماعت اسلامی کی وضاحت
لاہور (نوائے وقت رپورٹ) جماعت اسلامی نے وضاحت کی ہے کہ عمران خان کا کوئی پیغام وزیراعظم کو نہیں دیا بلکہ عمران خان نے نوازشریف کو مطالبات بھیجے ہی نہیں۔ نجی ٹی وی کے مطابق وزیراعظم نے جو مطالبات عمران خان کے سمجھ کر تسلیم کر لئے وہ تو عمران کے مطالبات تھے ہی نہیں، امیر جمات اسلامی نے تو عمران سے ملاقات میں جو بات کی انہوں نے اپنی تجاویز اور اپنا فارمولہ وزیراعظم کو دیا تھا۔ امیرالعظیم مرکزی سیکرٹری اطلاعات جماعت اسلامی پاکستان نے کہا ہے کہ موجودہ سیاسی بحران کے حل کیلئے عمران خان اور نوازشریف کو جماعت اسلامی کی طرف سے اپنا ایک حل تجویز کیا تھا۔ یہ کسی کا مطالبہ نہیں تھا البتہ اس حل کیلئے کئی جماعتوں سے مشورہ ضرور کیا گیا تھا۔