عوامی تحریک نے طاہر القادری کی حفاظت کیلئے خصوصی ڈنڈا بردار فورس متعین کردی
لاہور (نوائے وقت رپورٹ) عوامی تحریک نے ڈاکٹر طاہر القادری کی حفاظت کیلئے خصوصی ڈنڈا بردار فورس تشکیل دیدی۔ خصوصی فورس کو ڈاکٹر طاہر القادری کی رہائشگاہ کی ذمہ داری بھی سونپی گئی ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق خصوصی فورس کے پاس حفاظتی لباس، ہیلمٹ، گیس ماسک، ڈنڈے وغیرہ شامل ہیں۔ فورس میں عوامی تحریک کے کارکن شامل کئے گئے ہیں۔