• news

بھیرہ: عوامی تحریک کے کارکنوں کا نامہ نگار نوائے وقت پر تشدد، 4گھنٹے یرغمال بنائے رکھا

بھیرہ (نامہ نگار) عوامی تحریک کے کارکنوں نے موٹروے پر بھیرہ کے قریب وقت نیوز/ نوائے وقت کے نامہ نگار عطا الرحمن اقبال کو کوریج کے دوران سخت تشدد کا نشانہ بنایا ان سے موبائل اور کیمرے چھین لئے، ہزاروں روپیہ کی نقدی اڑا لی۔ دوران تشدد انکی عینک اور ہاتھ کی انگلی ٹوٹ گئی، تقریباً چار گھنٹے یرغمال رکھنے کے بعد ساتھیوں کی منت سماجت سے انکی رہائی ممکن ہوئی۔

ای پیپر-دی نیشن