زیرعلاج پولیس کو وزیراعلیٰ کی طرف سے دیئے گئے چیک ڈس آنر
راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے) ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتال راولپنڈی میں زیر علاج زخمی پولیس اہلکاروں کو وزیراعلیٰ پنجاب کی طرف سے دئیے گئے ایک کروڑ 20 لاکھ روپے مالیتی 40 چیک ڈس آنر ہوگئے۔ یہ چیک پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہرالقادری کی23 جولائی کو آمد کے موقع پر دئیے گئے تھے۔